امریکا نے عراق میں اسلامک اسٹیٹ کی پیش قدمی روکنے کے لیے نئی حکمت عملی کا اعلان ..
تازہ ترین : 1

امریکا نے عراق میں اسلامک اسٹیٹ کی پیش قدمی روکنے کے لیے نئی حکمت عملی کا اعلان کردیا

بغداد۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) امریکا نے عراق میں اسلامک اسٹیٹ کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے نئی حکمت عملی کا اعلان کردیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل مارٹن ڈیمپسی نے اٹلی کے دورے کے دوران کہا کہ اس مقصد کے لیے نئی چھاوٴنیاں قائم کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایسے فوجی اڈے ہوں گے جنہیں ضرورت پڑنے پر ایک سے دوسری جگہ باآسانی منتقل کیا جا سکے گا۔واضح رہے کہ ابھی چند روز قبل ہی صدر باراک اوباما نے مزید 450 امریکی فوجی عراق بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ رمادی کے قریب حفاظتی باڑ لگانے کا منصوبہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 17:31:35

اپنی رائے کا اظہار کریں