Live Updates

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر سایہ دھاندلی ہوئی ، ڈی جی رینجرز کے 230 ارب روپے کے بیان پر کمیشن بننا چاہیے

وفاقی وزیر اکرم خان درانی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 جون 2015 17:30

اسلام آباد ۔ 12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر سایہ دھاندلی ہوئی ، ڈی جی رینجرز کے 230 ارب روپے کے بیان پر کمیشن بننا چاہیے، ڈی جی رینجرز بیان کے ساتھ ان لوگوں پر ہاتھ ڈالیں جو پیسہ اکٹھا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز کے کراچی میں 230 ارب روپے اکٹھا کرنے کے بیان پر صاف و شفاف لوگوں پر مشتمل کمیشن بنایا جائے تاکہ ایسے لوگوں کا تعین کیا جا سکے جو اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز بیان کے ساتھ ان لوگوں پر ہاتھ ڈالے جو پیسہ اکٹھا کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر سایہ دھاندلی ہوئی جو خود صاف و شفاف انتخابات کا رونا رو رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات