ٹی ایچ کیو کلر سیداں سمیت 9 بنیادی مراکز صحت میں 21 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے

جمعہ 12 جون 2015 17:29

کلرسیداں ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ٹی ایچ کیو مراکزصحت نے ساڑھے اکیس ہزار مریضوں کاعلاج کیا جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلر سیداں سمیت 9 بنیادی مراکز صحت میں مئی کے دوران 21 ہزار چھ سو سے زائد مریض علاج کیلئے او پی ڈیز میں رپورٹ ہوئے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ (ہیلتھ) آفیسرکلر سیداں ڈاکٹر سید طاہر رضوی نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

12 جون۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں 9 مراکز صحت میں 392جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں 341 حاملہ خواتین کا طبی معائنہ ہوا جبکہ بی ایچ یوز سمیت ٹی ایچ کیو میں 88 خواتین کو زچگی کے عمل سے گزارا گیا جبکہ ٹی ایچ کیو میں 72جبکہ بنیادی مراکز صحت میں 131ٹی بی کے نئے مریض علاج اور ضروری ٹیسٹوں کیلئے رپورٹ ہوئے جنہیں ادویات فراہم کر کے زیر مشاہدہ رکھا گیا اور ٹی بی کے 24 نئے کیسوں کا اندراج بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

بی ایچ یوز میں گزشتہ ماہ 103 جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں 882 مریضوں کو داخل کیا گیا ،اسی طرح بی ایچ یوز میں 428 اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں 61 بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گئے ہیں۔بی ایچ یوز میں 428 جبکہ ٹی ایچ کیو میں 61بچوں کو خسرے کا پہلا انجکشن لگایا گیا۔اسی طرح بنیادی مراکز صحت اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں نئے شادی شدہ جوڑوں کو فیملی پلاننگ کیلئے مفت مشورے اور ادویات فراہم کی گئیں۔