انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ سی بی اے کمیٹی کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب کا انعقاد
تازہ ترین : 1

انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ سی بی اے کمیٹی کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب کا انعقاد

اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ سی بی اے کمیٹی کے زیر اہتمام شاندار استقبالیہ تقریب سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن کے اعزاز میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ملک مہربان تھے ،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،حاجی مشتاق احمد شاہد ،امیر شاہ کاظمی ،چوہدری زاہد احمد ،حق نواز عباسی ،واجد خان ،ملک رمضان ،خالد محمود ،نوید گجر،صفدر جٹ ،محمد عمران سمیت دیگر محنت کشوں نے شرکت کی ،انوائرمنٹ ملازمین نے سی ڈی اے مزدور یونین کی کاوشوں سے 20%سیکرٹریٹ الاؤنس بمعہ 22ماہ سے زائد کے بقایا جات ،ملازمین کی مستقلی اور ہارڈ شپ الاؤنس دلوانے پر چوہدری محمد یسیٰن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ،محنت کشوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یسیٰن نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ تحمل ،برداشت ، بردباری اور افہام و تفہیم سے کام لیتے ہوئے ملازمین کے لیے تاریخی مراعات حاصل کیں اور آج بھی ہر سطح پر اپنے محنت کشوں کے موقف کو اجاگر کر رہے ہیں بلکہ سیاسی اور قانونی محاذ سمیت ادارے کی تقسیم کو رکوانے کے لیے ہر ممکن جدوجہد کر رہے ہیں،میں اپنے محنت کش ساتھیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑوں گا ،آج ہمارے 15000محنت کشوں اور انکے بچوں کے مستقبل پرسوالیہ نشان ہے میرے محنت کشو ں نے اپنی جوانیاں اس شہر کو دنیا کا خوبصورت ترین دارلحکومت بنانے میں صرف کیں اور محنت کش کو اسی شہر میں دربدرنہیں ہونے دیں گے اور16جون کو فائر بریگیڈ ہال میں بھرپور جلسہ کریں گے ۔

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 17:29:01

اپنی رائے کا اظہار کریں