تہرے قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار، پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ

جمعہ 12 جون 2015 17:27

ایبٹ آباد۔ 12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ایبٹ آباد پولیس نے فوارہ چوک تہرے قتل کیس کے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس نے ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 2ہفتہ قبل انتخابی رنجش کی بناء پر یونین کونسل دھمتوڑ سے تحریک کونسل کے امیدوار چوہدری ساجد نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں سیاسی جماعت کے تین کارکن جاں بحق ہوئے۔

مقتولین کے ورثاء کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ میں چوہدری ساجد سمیت چار نامزد ملزمان کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج ہوا ۔ایبٹ آباد پولیس نے تہرے قتل میں نامزد ایک ملزمان ارشاد کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :