مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے مسرت عالم بٹ کو سینٹرل جیل سرینگر منتقل کرنے کے عدالتی احکامات مسترد کر دیے

جمعہ 12 جون 2015 17:25

سرینگر ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ کو کوٹ بھلوال جیل جموں سے سینٹرل جیل سرینگر منتقل کرنے کے حوالے سے ہائی کورٹ کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ کشمیر میڈ یا سروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے اپنے وکیل میاں عبدالقیوم کے ذریعے کوٹ بھلوال جیل جموں سے سرینگر منتقلی کی عرضداشت دائر کر رکھی تھی ۔

(جاری ہے)

مسرت عالم بٹ کو 15اپریل کو بزرگ رہنما سید علی گیلانی کی ایک استقبالی ریلی میں پاکستان کا پرچم لہرانے کی پاداش میں 17اپریل کو سرینگر کے علاقے حبہ کدل میں انکے گھر سے گرفتار کیا گیا تھاجسکے بعد کٹھ پتلی انتظامیہ نے 23اپریل کو انکے خلاف کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے انہیں کوٹ بھلوال جیل جموں بھیج دیا ۔ ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم نے عرضداشت میں کہا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے ایک حکم نامے کے تحت مسرت عالم بٹ کو یہ حق حاصل ہے کہ انہیں اپنے گھر کے نزدیک کسی جیل میں رکھا جائے۔ عرضداشت کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے 2جون کو اپنے فیصلے میں کٹھ پتلی انتظامیہ کو مسرت عالم بٹ کو سینٹرل جیل سرینگر منتقل کرنے کے احکامات دیتے تھے۔

متعلقہ عنوان :