دوسرا ٹیسٹ:آسٹریلیا نے پہلے روز4 وکٹوں پر258رنز بنالئے

جمعہ 12 جون 2015 17:03

جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیزکیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روزچاروکٹ پردوسواٹھاون رنزبنالئے،جمیکا میں شروع ہونے والے میچ کا ٹاس کیریبین ٹیم نے جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کینگروزکا آغازاچھا نہ رہا اورسولہ کے اسکورپردونوں اوپنرزپویلین لوٹ گئے،اسٹیون اسمتھ اورکپتان مائیکل کلارک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کومشکلات سے نکالا، دونوں بیٹسمینوں نے ایک سواٹھارہ رنزکی شراکت قائم کی، کلارک47 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے، ایڈم ووگس نے 37 رنزکی اننگزکھیلی،اسمتھ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیرکی نویں اورگزشتہ6 میچزمیں 5ویں سنچری جڑدی۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم نے دن کے اختتام 4وکٹوں پر258 رنزاسکورکئے، اسمتھ ایک سوپینتیس اورشین واٹسن بیس رنزکے ساتھ وکٹ پرموجود ہیں، جیروم ٹیلرنے تین شکارکئے۔