پاکستان، پروفیشنل اسنوکرورلڈکپ میں شرکت کرے گا

جمعہ 12 جون 2015 17:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان پروفیشنل اسنوکرورلڈکپ میں شرکت کریگا۔پی بی ایس اے نے حمزہ اکبر اورمحمد سجاد کو میگاایونٹ کیلئے منتخب کیاہے۔اسنوکرورلڈ کپ پندرہ جون سے شنگھائی چین میں منعقد ہورہاہے۔پروفیشنل اسنوکر ورلڈکپ پندرہ جون سے شنگھائی چین میں منعقد ہورہا ہے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرایسوسی ایشن نے حمزہ اکبر اور محمد سجاد کو میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کیلئے منتخب کیاہے۔

(جاری ہے)

محمد سجادامیچرکیٹیگری میں ورلڈ نمبردو اورحمزہ اکبرایشین چیمپئن ہیں۔ دونوں کیوئسٹ ہفتے کوایونٹ میں شرکت کیلئے شنگھائی روانہ ہوں گے۔پروفیشنل اسنوکر ورلڈکپ میں چوبیس ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ جنہیں چارگروپس میں تقسیم کیا گیاہے۔ پاکستان گروپ سی میں آسٹریلیا،ویلز، قطر،نادرن آئرلینڈ اورپولینڈ کے ساتھ شامل ہے۔ آٹھ لاکھ ڈالرزانعامی رقم کے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم دولاکھ ڈالرز کی حقدار ہوگی۔ جبکہ ایونٹ میں شریک پلیئرز کوسات ہزارڈالرگارنٹی منی ملے گی۔

متعلقہ عنوان :