بجٹ میں لاہور میں امن وامان کی مد میں95ارب‘ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی مد میں10ارب ‘ تعلیم کی مد میں305 ارب رکھے گئے

جمعہ 12 جون 2015 17:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پنجاب حکومت نے مالی سال2015-16 کے 14کھرب147ار ب 20کروڑ کے بجٹ میں لاہور میں امن وامان کی مد میں95ارب‘ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی مد میں10ارب ‘ تعلیم کی مد میں305 ارب ‘ صحت کی مد میں166ارب ‘ رمضان پکیج کی مد میں20ارب‘ کڈنی اور لیورٹرانسپلانٹ کی مد میں7 ارب‘ بلوچستان میں پنجاب کے تعاون سے ہونیوالے ترقیاتی کاموں کی مد میں2ارب ‘ جنوبی پنجاب کیلئے150ارب‘ صوبائی محصولات کی مد میں160 ارب‘ محصولات کی مد میں188 ارب‘ آبپاشی کی مد میں35 ارب‘ پولیس کی مد میں87 ارب‘ سڑکوں کی تعمیر کی مد میں51 ارب‘ قرضوں کی ادائیگی کی مد میں302 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :