پنجاب کا بجٹ عوام دوست ہے جس میں عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے‘ وزیر خزانہ پنجاب

جمعہ 12 جون 2015 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پنجاب کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث نے کہا ہے کہ مالی سال 2015-16ء کا پنجاب کا بجٹ عوام دوست ہے جس میں عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بجٹ اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بجٹ بیوروکریسی تیار کرتی ہے لیکن ویژن سیاسی قیادت کا ہوتا ہے پنجاب کے بجٹ کی تیاری میں ماہرین معیشت سے بھی مدد لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کو بھی ملکی مفاد میں حزب اقتدار کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔