کراچی میں جرا ئم پیشہ افراد با رے رپورٹ کی تحقیقات ہونی چاہیے،مولانا فضل الرحمان

جمعہ 12 جون 2015 17:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ رینجرز کی طرف سے کراچی میں جرائم کے حوالے سے جو رپورٹ پیش کی ہے یہ انتظامی معاملہ ہے اس پر تحقیقات ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بھتہ خوری ، لینڈمافیا اور غیر قانونی ذریعے سے جو پیسے وصول کئے گئے ہیں اور جو افراد اس میں ملوث ہیں ان کیخلاف سندھ اور وفاقی حکومت مل کر تحقیقات کریں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پر لازم ہے کہ کراچی میں جرائم کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری لینڈ مافیا اور دیگر غیر قانونی کام کون کرتا ہے اس کی فہرستیں پہلے بھی آچکی ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نظام میں کمزوریاں ہیں اور اس ناقص نظام کا علاج ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں جو شر انگیز دھاندلی ہوئی ہے اس کے بعد پی ٹی آئی کو دھاندلی کی بات نہیں کرنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :