مانسہرہ:ہزارہ یونیورسٹی تصادم میں ملوث طلبا ء کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری
تازہ ترین : 1

مانسہرہ:ہزارہ یونیورسٹی تصادم میں ملوث طلبا ء کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)مانسہرہ کی ہزارہ یونیورسٹی میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ کرنیوالے طلباء کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیا۔گزشتہ روز ہزارہ یونیورسٹی میں دو طلباء گروپوں میں تصادم کے بعد یونیورسٹی کو خالی کرا لیا گیا اور یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنیوالے 8 نامزد طلباء کیخلاف تھانہ شنکیاری میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں ، پولیس نے مقدمے میں نامزد تین ملزموں کو گرفتار کر لیا اور مزید ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی میں موجود ہے ، گزشتہ روز طلباء کے دو گروپوں میں فائرنگ اور دستی حملے سے 12 افراد زخمی ہو گئے تھے

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 16:59:34

اپنی رائے کا اظہار کریں