ماضی میں کنٹینر پر کھڑے ہو کر سیاست میں غیر شائستہ زبان متعارف کرائی گئی‘نعیم اللہ گل

جمعہ 12 جون 2015 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ پنجا ب حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ۔اس سے قبل وفاقی حکومت کا بجٹ بھی مثالی ہے ۔عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف دیا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عران خان کی سیاست جام ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

قومی معیشت کی برباد ی کے ذمہ داران، قرضے معاف کرانے والوں، قبضہ گروپوں اور کرپٹ لوگوں کوساتھ ملا کر نیا پاکستان نہیں بنایا جاسکتا- ماضی میں کنٹینر پر کھڑے ہو کر سیاست میں غیر شائستہ زبان متعارف کرائی گئی-عمران خان نے متشدد زبان کا استعمال کر کے معاشرے میں نفرت کا زہر گھولا ہے - گزشتہ برس 14اگست کے تاریخی موقع پر قومی معیشت کی بربادی ، ترقیاتی منصوبوں بالخصوص بجلی کے منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے کی گھناؤنی سازش خدتعالیٰ کے فضل سے ناکام ہوئی اور دھرنوں کی سیاست کا جنازہ نکلا- دھرنوں کے باعث عظیم دوست ملک چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے۔