پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام سالانہ گرین بارٹریننگ کورس مہم کی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ گئی

جمعہ 12 جون 2015 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام سالانہ دو ہفتے کا گرین بارٹریننگ کورس مہم کی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی کمشنر نفیسہ سکندر ملہی ، بیگم ثروت شاہد حامد، ڈاکٹر طاہرہ حسین، مقصود چغتائی، طاہرہ سلطان ، فریدہ پرویز ، سلمیٰ سجاد، نگہت بٹ، ڈاکٹر نگہت ارشد، عاطفہ شمس اور سنیئر گرل گائیڈز اور گائیڈ ٹرینرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا ۔

(جاری ہے)

نفیسہ سکندر ملہی، مقصودچغتائی، تزئن فضل اور دیگر مقررین نے کہا کہ دو ہفتے کی تربیت کے دوران بچیاں پائنرنگ، گیجٹ ورک، ابتدائی طبی امداد، بناؤ سنگار، فن مصوری ، کھانا پکانا، سلائی کڑھائی، ریسکیو 1122 ، ٹریفک قوانین اور دیگر ہنر مندی کے امور سیکھ رہی ہیں ، گوجرانولہ ، گجرات، ساہیوال، ملتان ، بہاولپور ، سیالکوٹ، رحیم یار خان اور پنجاب کے دیگر اضلاح سے تقریباََ تین سو بچیاں مندرجہ بالا تربیتی کورس مکمل کر کے جب عملی زندگی میں شامل ہونگی تو انہیں کم مشکلات پیش آئیں گی اور وہ ایک ذمہ دارنہ شہری کی حیثیت سے زندگی بسر کریں گی۔ اختتامی تقریب اور تقریب تقسیم انعامات 16جون صبح 11بجے گرل گائیڈز ہاؤس 5 حبیب روڈ پر منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :