آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس 15 جون کو منعقد ہو گا

جمعہ 12 جون 2015 16:37

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس 15 جون کو منعقد ہو گا جس میں مالی سال 2014-15ء کا نظرثانی میزانیہ اور آئندہ مالی سال 2015-16ء کا تخمینہ میزانیہ پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر بجٹ پیش کرینگے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ سے بجٹ شیڈول جاری کر دیا ہے ہے۔ تفصیلات کے مطابق 15 جون کو صبح 10 بجے اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گا دن 11 بجے وزیر خزانہ بجٹ پیش کرینگے۔

(جاری ہے)

16‘ 17 جون کو وقفہ ہو گا۔ 18 اور 19 جون کو بجٹ پر بحث کا آغاز ہو جائے گا۔ 20 اور 21 جون کو دو دن وقفہ ہو گا 22 اور 23 جون کو ممبران اسمبلی بجٹ پر بحث میں حصہ لیں گے اور بجٹ تقاریر ہونگی 24 جون کو نظرثانی میزانیہ 2014-15ء ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ پر مطالبات زر اور تحاریک تخفیف زر پر بحث و رائے شماری ہو گی۔ 25 جون کو تخمینہ میزانیہ 2015-16ء ترقیاتی و غیر ترقیاتی کے مطالبات زر اور تحاریک تخفیف زر پر بحث و رائے شماری ہو گی جس کے بعد بجٹ پاس ہو گا۔

متعلقہ عنوان :