ڈی جی رینجرز سندھ کی رپورٹ مبہم ہے ،اعتزاز احسن

جمعہ 12 جون 2015 16:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے سندھ میں 230ارب روپے کی غیر قانونی وصولی سے متعلق ڈی جی رینجرز سندھ کی رپورٹ کو مبہم قراردیتے ہوئے230ارب روپے کا مخصوص عددکس طرح نکالا گیا،اس کی تحقیقات ہونی چاہئے،بتایا جائے کہ 230ارب روپے کے غیرقانونی بجٹ کے بات کی بنیادکیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعتزازاحسن نے کہا کہ ساری تحقیقاتی ایجنسیاں سندھ حکومت کے ماتحت نہیں ہیں،جوبھی الزامات ہیں وہ سندھ حکومت سے شیئر کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 230ارب روپے کی غیر قانونی وصولی سے متعلق ڈی جی رینجرز سندھ کی رپورٹ کو مبہم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے ایک ہفتے بعد یہ انکشاف کرنے کا کیا مقصد ہے۔یہ بھی پتا لگایا جائیکہ یہ کرپشن کب سے ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل ، چائنہ کٹنگ یہ سب معاملات آج کے نہیں ہیں،ان اعداد و شمار کے ٹھوس ثبوت فراہم کیے جائیں، 230ارب روپے کا معاملہ صرف کراچی سے نہیں ہے۔ایرانی تیل سندھ میں کیسے آتا ہے،کیا ایران بلوچستان سرحد پر سندھ انتظامیہ ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ فطرانہ زکوةاور کھالوں سے پیپلز پارٹی کا کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ عنوان :