پشین میں انسداد منشیات فورس کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی

جمعہ 12 جون 2015 16:36

پشین میں انسداد منشیات فورس کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) بلوچستان کے علاقے پشین میں انسداد منشیات فورس کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی اربوں روپے مالیت کی پانچ ٹن افیون برآمد کرلی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز بلوچستان کے ضلع پشین میں انسداد منشیات فورس اے این ایف نے کارروائی کرکے چھ ارب پنتیس کروڑ روپے مالیت کی پانچ ٹن افیون برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی فورس کے مطابق کارروائی ضلع پشین کے صحرائی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی منشیات کو صحرا میں ریت میں چھپایا گیا تھا افیون افغانستان سے سمگل کرکے پشین لائی گئی تھی اور اسے جانوروں پر لاد کر لایا گیا تھا اس منشیات کو بیرون ملک سمگل کیا جاتاہے کارروائی کے دوران کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا تاہم افیون کے سمگلروں کی گرفتاری کے لیے اردگرد کے علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

متعلقہ عنوان :