اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو گھر بھیجا جائے‘ ہائیر ایجوکیشنکمیشن کے چیئرمین کا ڈی جی رینجرز کو خط

جمعہ 12 جون 2015 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے فیڈرل اردو یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کو گھر بھیجنے اور ان کا آفس خالی کروانے کے لئے ڈی جی رینجرز کو خط لکھ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ظفر اقبال کو دسمبر 2014ء میں جبری رخصت پر بھیجا گیا تھا اور گزشتہ روز انہوں نے سپریم کورٹ کے احکامات کی آڑ لیکر وفاقی اردو یونیورسٹی کا چارج سنبھالا تھا تاہم ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق ڈاکٹر ظفر اقبال نے غیر قانونی طور پر عہدہ سنبھالا کیونکہ سپریم کورٹ نے کبھی انہیں بحال نہیں کیا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی جانب سے لکھے گئے خط میں ڈی جی رینجرز (سندھ) کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ ڈاکٹر ظفر اقبال سے آفس خالی کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈاکٹر ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کے خلاف خط لکھنے پر توہین عدالت کا کیس کرنے جا رہے ہیں کیونکہ وہ قانونی چانسلر ہیں اور سپریم کورٹ نے انہیں بحال کیا ہے۔ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں عمومی بدنظمی کے پیش نظر 20 دسمبر 2014ء کو یونیورسٹی سینٹ کا اجلاس ہوا اور اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی اصافی ذمہ داری ڈاکٹر محمد قیصر کے ہوالے کی گئی جو کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ہیں

متعلقہ عنوان :