مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ سردار محمد عبدالقیوم خان صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری

جمعہ 12 جون 2015 16:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ سردار محمد عبدالقیوم خان صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ، گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پرتمام مساجدمیں مجاہد اول کی صحت یابی اور دراز عمر کیلئے دعائیں کی گئی اس کے علاوہ علی گڑھ کالج مظفرآباد میں بھی ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا دعائیہ تقریب میں ایم ڈی ادارہ پروفیسر احتشام قریشی ، پروفیسر صغیر احمد ، پروفیسر شبیر احمد ، پروفیسر شعیب حمید ، اور مسلم کانفرنس کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات ہارون آزاد نے بھی اس موقع پر مجاہد اول کی صحت یابی اور دراز عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کشمیرت کے روح رواں ، نظریہ الحاق پاکستان کے غیر منزلزل علم بردار ، نظریاتی سیاست کے امین اور 84471مربع میل پر پھیلی ریاست کشمیر کے دو کروڑ سے زائد باشندوں کیلئے نظریہ حق خودارادیت کے ترجمان بزرگ رہنماء زیر علاج ہیں دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیری رہنماء کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں فرمائیں تاکہ تحریک آزاد کشمیر کے اس عظیم انسان کا سایہ تادیر تک کشمیری عوام کے سروں پر قائم رہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ میں آزاد کشمیر بھر کے سرکاری و تعلیمی پرائیویٹ اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی مجاہد اول کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ کیونکہ مجاہد اول آزاد کشمیر کے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے عظیم رہنما ہیں۔ آج آزاد کشمیر میں جو تعلیمی انقلاب برپا ہے اس میں مجاہد اول کا اہم رول ہے۔ 1970 کے دائی میں آزاد کشمیر میں صرف ایک کالج ہوتا تھا، اس کے بعد مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم کی محنتوں اور کاوشوں سے آزاد کشمیر کے کونہ کونہ میں سکولز اینڈ کالجز کا جھال بچھا دیا۔ اللہ تعالیٰ مجاہد اول کو مکمل صحت یاب فرمائے اور ہمارے سروں پر ان کا سایہ قائم رکھے۔