وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید پچھلے بجٹ میں ان سے کیے گئے وعدے پورے کریں ورنہ وہ بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی ہال کے با ہر احتجاجی دھرنا دینگے‘چوہدری مجید نے وعدہ خلافی کو اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے
مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر و ممبر قانون ساز اسمبلی سیّد شوکت علی شاہ کا بیان
جمعہ 12 جون 2015 16:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر و ممبر قانون ساز اسمبلی سیّد شوکت علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید پچھلے بجٹ میں ان سے کیے گئے وعدے پورے کریں ورنہ وہ بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی ہال کے با ہر احتجاجی دھرنا دینگے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری مجید نے وعدہ خلافی کو اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے گذشتہ بجٹ اجلاس میں انہوں نے تحریر ی طور پر لکھ کر دیا تھا کہ بجٹ اجلاس کے فی الفور بعد ان کے معاملات حل کیے جائیں گے لیکن ایک سال مکمل ہو گیا اور چوہدری مجید نے اپنا وعدہ ایفا نہ کیا۔
جمعہ کو جاری اپنے بیان میں سیّد شوکت علی شاہ نے کہا کہ چوہدری مجید ایک موقع پرست اور احسان فراموش انسان ہیں جو مطلب کے وقت آپ کے قدموں میں بچھے جاتے ہیں اور مطلب نکلنے کے بعد ان کے بدلتے دیر نہیں لگتی اور اس کی سب سے بڑی مثال وفاقی حکومت کیخلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کی دھمکی ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے چوہدری مجیدکو یقینی تحریک عدم اعتماد سے بچایا اور آزاد کشمیرکو کئی میگا پروجیکٹس کے علاوہ تعمیرو ترقی کیلئے تاریخی فنڈز دئیے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی لیکن چوہدری مجید نے وقت بدلتے ہی مرکزی حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.