میرپور شہر گندگی کی آماجگاہ بن چکا ہے ‘ایڈ منسٹر یٹر میونسپل کارپوریشن کی ڈور ٹو ڈور سر وس ٹھس ہو چکی ‘مال کمانے کے چکروں میں شہر کی صحت وصفائی کی کار کردگی صفر ہے ‘میرپور شہر کو سیاسی لاوارث نہیں بننے دیں گے

مسلم کانفرنس کے سنیئر نائب صدر میرپورشکور احمد مغل کی یوتھ ونگ کے رہنماؤں سے بات چیت

جمعہ 12 جون 2015 16:27

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) میرپور شہر گندگی کی آماجگاہ بن چکا ہے ‘ایڈ منسٹر یٹر میونسپل کارپوریشن کی ڈور ٹو ڈور سر وس ٹھس ہو چکی ‘مال کمانے کے چکروں میں شہر کی صحت وصفائی کی کار کردگی صفر ہے ‘میرپور شہر کو سیاسی لاوارث نہیں بننے دیں گے ایک ایم ایل اے اور دورسا معاون خصوصی بن کر بھی عوام کے مسائل کو حل نہیں کروا سکا شہر کی صحت وصفائی میں کنجوسی کسی بھی صورت براشت نہیں کرنے دیں گے شہر میں صفائی کا ناقص انتظامات نے میونسپل کارپوریشن کا پول کھول دیا عوام ایسے مٹ مست ایڈ منسٹریٹر کی کار کردگی پر آنے والے انتخابات میں صفر ووٹ پول کریں اور ہوائی اعلانات کر نے والے سیاسی قلابازیاں کھانے والون کو ان کی اوقات یاد دلا کر دم لیں گے غیر ریاستی جماعتوں کے نمائندوں نے میرپو ر کے عوام کو خوار کیا ان کے مسائل حل کر نے کے بجائے ان کے مسائل میں اضاف کیا ضمنی الیکشن میں کامیابی مسلم کانفرنس کی ہے الیکشن سے راہ فرار کر نے والے عوام کے انتقام سے نہیں بچ سکتے عوام ان بہرپیوں کو ان کی اوقات یاد دلا کر دم لیں گئے م نے میرپور کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے قلمی ، عملی جہاد کیا ہے ہمارے کام سے میرپور کے عوام مطمین ہیں اپنے گھروں میں گھس اور یورپ بر طانیہ میں سیر سپاٹے کر نے والے اب عوام سے نہیں بچ سکتے مسلم کانفرنس کی مضبوطی کیلئے کارکنان کا کردار لائق تحسین ہے ہم صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں متحد ومنظم ہیں ضمنی الیکشن میں جماعتیں بدلنے والون کو ووٹ کی پرچی سے ناکام بنائیں گئے ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سنیئر نائب صدر میرپورشکور احمد مغل نے یوتھ ونگ کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں جمیل احمد مغل، راجہ ذوالفقار، شکیل احمد چوہدری، راجہ عمران ، شیخ مجید، راجہ شوکت، محمد اعجاز ،، چوہدری یعقوب، چوہدری مجید، عمران علی ودیگر نے اپنے بیان میں کیا شکور احمد مغل نے کہا کہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے جس جرت اور بہادری کے ساتھ پاکستان کے الحا ق کے مشن کو جاری رکھا کوئی مائی کا لال نہیں رکھ سکا