مودی سر کار ذہنی توازن کھو چکی ہے ‘غرور وتکبر خاک میں ملا کر دم لیں گے ‘پاکستان کی سلامتی پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائیگا

میرپور کی سیاسی وسماجی شخصیت اور نگزیب مغل کا بیان

جمعہ 12 جون 2015 16:27

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) میرپور کی سیاسی وسماجی شخصیت اور نگزیب مغل نے کہا ہے کہ مودی سر کار ذہنی توازن کھو چکی ہے غرور وتکبر خاک میں ملا کر دم لیں گے پاکستان کی سلامتی پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا‘ پاکستان ہماری امنگوں کا ترجمان ہے کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان کی سلامتی یا خود مختاری پر میلی آنکھ سے دیکھے پاکستانی قوم دنیا میں سب سے زیادہ پر امن قوم ہے پاکستان کو غیر مستحکم بنانے کی بھارتی کوششوں کو ناکام بنائیں گے بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کسی بھی جہاریت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے بھارت دن کو خواب دیکھنا چھوڑ دے بھارت کے گندے عزائم نہ پہلے کامیاب ہوئے اور نہ ہی آئندہ کامیاب ہوں گے پاکستان ایک قوم ہے اور قوم کو تقسیم کر نے والے عقل کے اندھے ہیں پاکستان کی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آ نے دیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اپنے بیان میں اور نگزیب مغل نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہے کشمیری پاکستان کی مضبوطی کیلئے بڑی سے بڑی قر بانی سے بھی دریغ نہین کریں گے پاکستان کو بناتے وقت ہمارے اباو اجداد نے لاکھوں قر بانیاں دیں اس وقت بھی خوف ہمارے دل میں نہیں تھا اور آج بھی خوف ہمارے دلوں میں نہیں موت کا ایک وقت مقرر ہے مگر کفار کی یہ سوچ کے پاکستانی موت سے ڈرتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے ہم نے ہمیشہ صف اول کا کردارادا کیا اور شہادت کو قبول کیا اگر بھارت نے ہٹ دھرمی نہ چھوڑ ی تو ہمارے پاس اتنی صلاحیت موجود ہے کہ ہم منہ توڑ جواب دیں اور نگزیب مغل نے کہا کہہم زندہ قوم ہیں اور زندہ قومیں جذبات سے بھرپور ہوتی ہیں ۔