Live Updates

پاکستان کی علاقائی سا لمیت اور خودمٹکاری پر انگلی اٹھانا بھارت کو مہنگا پڑ سکتا ہے ‘ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری شمائل ریاض کا بیان

جمعہ 12 جون 2015 16:26

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری شمائل ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان کی علاقائی سا لمیت اور خودمٹکاری پر انگلی اٹھانا بھارت کو مہنگا پڑ سکتا ہے ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں بھارت کی مودی سر کار کی کالی حرکتو ں پر نظر رکھنا ہو گی پاکستان تحریک انصاف مودی کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتی ہے پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑ کر رکھ دیں گے بھارتی مودی سر کار دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دے کشمیری پاکستان کی خاطر بڑی سے بڑی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان کی سلامتی کیلئے کشمیری صف اول کا کردارادا کرتے رہیں گے مگر دشمن کے آگے سر خم نہیں کریں گے پاکستان کی بہادر مسلح افواج چوبیس گھنٹے چاک و چوبند ہے اگر بھارت نے زرا سی بھی کوئی حرکت کی اور اس کا نام ونشان دنیا سے مٹا دیں گے بھارتی اجارہ داری کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرتے مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے جو دہشت گردی قائم کی ہے وہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتی کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا چیف آف آرمی سٹاف کے موقف نے کشمیریوں کی تحریک میں نئی روح پھونک د ی ہے پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے بھارت ہوش کر ئے ورنہ اس کی نسلوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے چوہدری شمائل ریاض نے کہا کہ بھارتی عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے پاکستان اسلام کا ایک قلعہ ہے بر ما کے مسلمانوں پر ظم وستم کر کے بھارت نے کون سی عقل مندی کا مظاہرہ کیا گجرات اور دیگر واقعات کی نشاندہی کر کے بھارت پاکستان کو کمزور سمجھنے کی احمقانہ سوچ کو ترک کرے پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اس کے ساتھ پنگا بھارت کو مہنگا پڑ سکتا ہے چوہدری شمائل ریاض نے کہا کہ مودی کے بیان پر اقوم عالم کو نوٹس لینا چاہے ایشا میں اگر یہ آگ لگ گی تو اس کے اثرات کئی صدیوں تک موجود رہیں گے پاکستان کے خلاف بڑک مارنا مودی کو مہنگا پڑ سکتا ہے پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے جس میں کروڑ مسلمان قر بانی کے جذبے سے سر شار ہیں مر نے کا ڈر کافر کے دل میں ہوتا ہے مسلمان نے ہمیشہ قر بانی کیلئے اپنے آپ کو تیار رکھا ہوا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات