غزہ میں 4 لڑکوں کی ہلاکت، ذمہ دار ہم نہیں، اسرائیلی فوج

جمعہ 12 جون 2015 16:22

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) اسرائیلی فوج نے گزشتہ برس غزہ کے ساحل پر 4 فلسطینی لڑکوں کے قتل کی تحقیقات روکنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق ایک فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی عمل اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے اور ان چاروں لڑکوں کی ہلاکت کا ذمہ دار کسی کو بھی نہیں ٹھہرایا جا سکا۔ جولائی 2014ء میں اسرائیلی بمباری کے دوران غزہ کے ساحل پر کھیلتے ہوئے4 فلسطینی لڑکے ہلاک ہو گئے تھے۔ ان کی عمریں 9 سے 11 برس کے درمیان تھیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ برس غزہ میں 50 روز تک جاری رہنے والی لڑائی میں ہلاک ہونے والے 2200افراد میں سے 540 بچے تھے۔

متعلقہ عنوان :