پاکستان توڑنے سے متعلق بھارتی کردار کا اقرار کرنے والے نریندر مودی بالاآخر پٹری پر آ ہی گئے
وزیراعظم نے نئی دہلی قیادت کو پاکستان مخالف بیانات دینے سے روک دیا،بھارتی میڈیا کا دعویٰ
جمعہ 12 جون 2015 16:21
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان توڑنے سے متعلق بھارتی کردار کا اقرار کرنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بالاآخر پٹری پر آ ہی گئے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے نئی دہلی قیادت کو پاکستان مخالف بیانات دینے سے روک دیا۔چند روز قبل بھارتی وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے دورے کے موقع پر یہ بیان دیا تھا کہ 1971میں پاکستان توڑنے کے لئے بھارت نے مکتی باہنی کی بھرپور مددکی تھی۔
اس بیان کے چند روزبعد بھارتی وزیر اطلاعات راجیہ وردھن سنگھ نے اپنے بیان میں کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھاکہ بھارتی فوج کہیں بھی کاروائی کرسکتی ہے ۔بات یہیں ختم نہیں ہوئی تھی بلکہ دیگر بھارتی وزراء نے بھی تیز وتند بیانات دے کر پاکستان کیخلاف مسموم فضاپید ا کردی تھی ۔(جاری ہے)
چند روز میں ہونیوالی ان تبدیلیوں کی کئی وجوہات دونوں ملکوں کے میڈیا میں گردش کرتی رہیں تاہم تجزیہ نگاروں نے اسے بھارت کی جانب سے جاری پراکسی وار کا تسلسل قرار دیا ۔
بین الاقومی تعلقات پر نظررکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہدری منصوبہ کے راستہ میں روڑے اٹکانا بھی ان بیانات کی اہم وجہ ہوسکتا ہے ۔مذکورہ حالات میں پاکستان نے سفارتی محاذ کو فعال کرکے بھارتی پروپیگنڈہ کا جواب دیا تھا جس کے بعد بھارتی میڈیا کی نئی رپورٹس میں کہا گیاہے کہ مودی نے وزراء کو چپ رہنے کا کہہ دیا ہے ۔بھارتی وزیراعظم نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے وزراء سے کہا ہے کہ وہ پاکستان مخالف بیانات دینے سے احتراز کریں۔مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.