پنجاب بھر میں714ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق،941زخمی

جمعہ 12 جون 2015 16:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 714ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق جبکہ 941زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ308افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں265ڈرائیورز ،39کم عمرڈرائیور،509مسافراور167پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ136ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت151متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد66حادثات میں78متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں51حادثات میں60متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل941متاثر ہونے والوں میں سے744مرد اور197خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں127افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور584فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور230زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر564موٹر سائیکلز89آٹو رکشے53موٹر کاریں57مسافربس30ٹرک، اور101دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :