ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لئے مومن پورہ قبرستان کو مسمار کرنے سے روک دیا
چیف سیکرٹری پنجاب اور ایل ڈی اے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27جولائی کو جواب طلب کر لیاگیا
جمعہ 12 جون 2015 16:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لئے مومن پورہ قبرستان کو مسمار کرنے سے روکتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور ایل ڈی اے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
درست گزاروں الطاف حسین و دیگر کی جانب سے محمد مصطفی خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مومن پورہ قبرستان میں عرصہ دراز سے ہمارے اباؤ اجداد کی تدفین ہو رہی ہے لیکن اب حکومت کی طرف سے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لئے قبرستان کو مسمار کیا جا رہا ہے ۔
قبرستان کی مسماری سے قبروں کی بے حرمتی ہو گی ۔ عدالت نے درخواست گزاروں کا موقف سننے کے بعد قبرستان کی مسماری کو تاحکم ثانی روکتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور ایل ڈی اے حکام سے 27جولائی کو جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.