کوٹلی کے عوام نے سراج الحق کا استقبال کر قومی وملی بیداری کا ثبوت دیا، محمود الحسن چودھری

جمعہ 12 جون 2015 16:08

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ کوٹلی کے عوام نے قائد پاکستان سینیٹر سراج الحق کا استقبال کر کے قومی و ملی بیدار کا ثبوت دیا،سرا ج الحق قومی قائد اور غریب عوام کے ترجمان ہیں ،بحیثیت قومی قائد کشمیریوں نے ان کا استقبال کر کے یہ ثابت کیا کہ کشمیری پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم تمام اختلافات سے بالا تر ہو کر کشمیر کی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر جمع ہو کر جدوجہد کریں جس سے تحریک کو تقویت ملے انہوں نے کہا کہ سراج الحق نے کرپٹ اور نا اہل قیادت سے نجات کا راستہ بتا دیا اور جماعت اسلامی کی دعوت رکھی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوٹلی کے غیور عوام نے سر اج الحق کا فقید المثال استقبال کر کے تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ گہری وابستگی کااظہار کیا انہوں نے کہا کہ عوام اگر جماعت اسلامی پر اعتماد کرے تو 5سال میں بنیادی مسائل حل کر دیں گے انہوں نے کہاکہ میں مسلم لیگ،مسلم کانفرنس،پیپلز پارٹی،تحریک انصاف اور دینی سیاسی جماعتوں کے کارکنان کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے ہمارے جلسے میں شرکت کی اور کارکنان جماعت اسلامی نے بھرپور محنت کر کے اس جلسہ کو کامیاب بنایا وہ مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ ایک طرف کشمیری بھارتی سنگینوں کے سائے میں پاکستانی پرچم بلند کر رہے ہیں بیس کیمپ کے حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں جماعت اسلامی نے رائے عامہ کو بیدار کرنے کیلئے یہ جلسہ رکھا اور کشمیر کی تازہ صورت حال عوام کے سامنے رکھی،انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے عوام ہمارا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :