ارکین کی عدم موجودگی، چیئرمین سینیٹ نے تقریر کیلئے دیئے گئے نام لسٹ سے خارج کردیئے

جمعہ 12 جون 2015 16:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) سینیٹ کے اجلاس میں بجٹ بحث کے دوران تقریر کیلئے باری آنے پر اراکین کی عدم موجودگی کے باعث چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے تقریر کیلئے دیئے گئے نام لسٹ سے ختم کردیئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اراکین کو کئی بار ہدایت کی تھی کہ ہمارے پاس وقت کم ہے اور جس سینیٹر کا تقریر کیلئے نام آئیگا وہ اپنی تقریر کرے اور جو اس موقع پر تقریر نہیں کریگا اس کا نام دوبارہ لسٹ میں شامل نہیں کیا جائیگا۔

جمعہ کو سینیٹر روبینہ خالد، سینیٹر راحیلہ مگسی، کامران سحر، ظفر اللہ ڈھنڈولہ، سیف اللہ مگسی، نثار محمد، راضی خان کاکڑ اور آشوب کمار کے ایوان میں موجود نہ ہونے کے باعث تقریر کیلئے نام لسٹ سے خارج کردیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :