شاہی سید تو مجھ سے بھی برا شعر پڑھتے ہیں ‘شبلی فراز سے اصلاح کرلیں ‘ رضا ربانی

جمعہ 12 جون 2015 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) سینیٹ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹر شاہی سید کو کہاکہ آپ مجھ سے بھی برا شعر پڑھتے ہیں۔ شبلی فراز سے اصلاح کرلیں جس پر شاہی سید نے کہا کہ قیامت کی نشانی ہے کہ جب پٹھان شعر کہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں اے این پی کے سینیٹر شاہی سید نے اپنی تقریر کے اختتام پر شعر پڑھا جس پر ایوان مسکرا اٹھا اس موقع پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ آپ تو مجھ سے بھی برا شعر پڑھتے ہیں، شبلی فراز سے اصلاح کرالیں، جس کے جواب میں سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ یہ قیامت کی نشانی ہے کہ جب پٹھان شعر پڑھے۔

متعلقہ عنوان :