کراچی ‘انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو دہشتگردوں کو پناہ دینے کے الزام میں14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

جمعہ 12 جون 2015 15:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام کے مقدمے میں14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا، عدالت میں عامر خان کے وکلاء کی جانب سے بی کلاس دیئے جانے کی درخواست کو بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر 25 جون کو ملزم عامر خان کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے۔ایم کیو ایم رہنما کو رینجرز نے 11 مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا تھا، جس کے بعد وہ 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں رہے جب کہ کچھ روز قبل پولیس نے ایم کیو ایم رہنما کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس میں سنگین نوعیت کی 3 دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔