گوجرانوالہ، پی پی 100 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، 26جولائی کو پولنگ ہو گی

جمعہ 12 جون 2015 15:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 100 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، حلقے میں 26جولائی کو پولنگ ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 100 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا،مسلم لیگ (ن) مرحوم ایم پی اے رانا شمشاد کے بھائی رانا ادریس کو ٹکٹ دے گی۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق حلقے میں 26جولائی کو پولنگ ہو گی۔ پنجاب اسمبلی کی یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا شمشاد کے قتل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی طرف سے مرحوم رانا شمشاد کے قتل کے بعد ان کے بھائی رانا ادریس کو ٹکٹ دیا جائے گا۔