لاہور : پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کے بعد شروع، وزیر اعلی پنجاب بھی پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جون 2015 15:41

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 جون 2015 ء) : سپیکر رانا اقبال کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہو گیا ہے.

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی اسمبلی پہنچ گئے ہیں جہاں صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا آئندہ مالی سال کے لیے پنجاب کا بجٹ پیش کریں گی، دوسری جانب اپوزیشن نے اجلاس میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے، اپوزیشن لیڈر میاں محمو د الرشید کا کہنا ہے کہ 2 سال کے عرصہ میں توہین آمیز سلوک کیا گیا ہے، ہارے ہوئے اراکین کے حلقوں میں کام کروائے جاتے ہیں اور ہمیں نظر انداز کیا جاتا ہے.

وفاق کے بجٹ میں بھی سر مایہ کاروں کو نوازا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے اندر بھی احتجاج کریں گے.