رمضان المبارک میں مستحق اور نادار لوگوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے ‘ فلمسٹار صائمہ ..
تازہ ترین : 1
رمضان المبارک میں مستحق اور نادار لوگوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے ‘ فلمسٹار ..

رمضان المبارک میں مستحق اور نادار لوگوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے ‘ فلمسٹار صائمہ نور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء )فلمسٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ،تمام عالم اسلام نے رمضان المبارک کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی ہیں ہر مسلمان صاحب حیثیت کا فرض ہے کہ رمضان میں مستحق اور نادار لوگوں کا بھی خیال رکھیں اوران کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دین اسلام وہ خوبصورت مذہب ہے جو دوسروں کی بھرپور مدد اور ہمدردی کا درس دیتا ہے ۔رمضان المبارک میں ہمیں اپنے غریب بہن بھائیوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے تاکہ وہ بھی خوشیوں میں شامل ہو سکیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 15:19:08

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں