قائد آباد ،ملیر اور شاہ فیصل کالونی میں پانی ،بجلی کے بحران اور بلدیاتی مسائل کے فقدان پر تنظیم فلاح و بہود کا احتجاج

جمعہ 12 جون 2015 14:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) تنظیم فلاح و بہبود کی چیئر پرسن شمیم اختر اور فنانس سیکریٹری صوبیہ علی نے قائد آباد ،ملیر ،شاہ فیصل کالون اور ملحقہ آبادیوں میں پانی کی بندش ،بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ او صفائی وستھرائی ،بلدیاتی مسائل کے بڑھتے ہوئے شکایات پر احتجاج کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سے اپیل کی ہے کہ اداروں کی نااہلی اور عوامی مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا ئیں ان خیالات کا اظہار تنظیم فلاح و بہبود کی رہنماؤں نے ڈسٹرکٹ ملیر اورکورنگی کے علاقوں قائد آباد ،ملیر ٹاؤن اور شاہ فیصل ٹاؤن ملحقہ آبادیوں کا تفصیلی دورے کے موقع پر علاقائی سطح پر سماجی و فلاحی تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے علاقائی سطح پر درپیش عوامی مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پانی کا شدید بحران اور بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش نے عوامی زندگیوں کو اجیرن بنا کر رکھ دیا ہے اور علاقائی سطح پر درپیش صفائی وستھرائی اور بلدیاتی مسائل کی وجہ سے عوام شدید اضطراب میں مبتلا ہیں بلدیاتی اداروں کی نا اہلی اور ناقص کا رکردگی کی وجہ سے قائد آباد ،ملیر ٹاؤن ،شاہ فیصل ٹاؤن اور ملحقہ آبادیوں میں مہلک امراض پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے اور ادارے عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنے دفتروں سے باہر نکلنے کو تیار نہیں عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو شہری علاقے کھنڈرات میں تبدیل ہوجائیں گے ۔