کراچی میں دوست کی بیٹیوں کو قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار

جمعہ 12 جون 2015 14:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پولیس نے 2 بہنوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم کو لانڈھی سے گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں کارروائی کر کے گزشتہ روز2 بہنوں 9 سالہ نوشین اور 16 سالہ افشین کو قتل کرنے والے ملزم زاہد اقبال کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مقتول بہنوں کے والد کا دست ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قائد آباد کے علاقے مجید کالونی میں زاہد اقبال ساتھیوں کے ہمراہ اپنے دوست کے گھر میں داخل ہوا اور بدتمیزی کی کوشش کی جس پر نوشین اور افشین نے مزاحمت کی تو ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دونوں بہنوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کردیا۔

متعلقہ عنوان :