سابق کیریبین فاسٹ بائولر ویزلے ہال آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

جمعہ 12 جون 2015 14:52

سابق کیریبین فاسٹ بائولر ویزلے ہال آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

پورٹ آف سپین () ویسٹ انڈیز کے سابق جارح مزاج فاسٹ باؤلر ویزلے ہال کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے ، انہیں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین جاری دوسریے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اعزازی ٹوپی دی گئی ، سابق باؤلر اپنی تیز رفتار باؤلنگ کے باعث بلے بازوں کیلئے خطرے کی علامت تھے ، انہوں نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 1958ء میں ڈیبیو کرنے کے بعد 48 ٹیسٹ میچوں میں 192 وکٹیں حاصل کیں ،