چوہدری جاوید اقبال صدر چیمبر آف کامرس کا ایک اورکارنامہ‘وزیراعلی پنجاب کی دینہ ..
تازہ ترین : 1

چوہدری جاوید اقبال صدر چیمبر آف کامرس کا ایک اورکارنامہ‘وزیراعلی پنجاب کی دینہ تا منگلا میرپور روڈ دو رویہ کرنے کی ہدایات جاری

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) چوہدری جاوید اقبال صدر چیمبر آف کامرس کا ایک اورکارنامہ ، صدر چیمبر کی تحریک پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا فوری نوٹس ، دینہ تامنگلا میرپور روڈ دو رویہ تعمیر کرنے کے لئے وزیر ہاوٴسنگ ، اربن ڈیویلپمنٹ ، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ، مواصلات و ورکس ملک تنویر اسلم اعوان کو ہدایات جاری ،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر وزیر پنجاب حکومت کا صدر چیمبر سے رابطہ صدر چیمبر کو لاہور آنے کی دعوت ، سڑک کی تعمیر کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری ، میرپور کے عوامی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، چوہدری جاوید اقبال کی کاوشوں کو بھرپور خراج تحسین ۔

تفصیلات کے مطابق صدرچیمبر آف کامرس چوہدری جاوید اقبال نے چند روز قبل وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ دینہ سے منگلا تک دینہ میرپور روڈ کو دو رویہ اور از سر نو تعمیر کیا جائے میرپور تارکین وطن کا شہر ہے ۔ اور تارکین وطن نے پاکستان کی خوشحالی کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔ اور یہ روڈ میرپور کا چہرہ ہے ،

اس سے بیرون ملک کشمیریوں میں ایک اچھا پیغام جائے گا ۔

جس پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے فوری نوٹس لے لیا اور مطالبے سے اصولی اتفاق کرتے ہوئے وزیر مواصلات و ورکس ملک تنویر اسلم اعوان کو فوری ہدایات جار کردی ہیں ، وزیر مواصلات ورکس ہاوٴسنگ ، اربن ڈیویلپمنٹ ، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ملک تنویر اسلم اعوان نے گذشتہ روز صدر چیمبر چوہدری جاوید اقبال سے رابطہ کر کے انھیں لاہور آنے کی دعوت دی اور بتایا کہ دینہ منگلا روڈ کی تعمیر کے حوالے سے چیف منسٹر نے انھیں ہدایت کی ہے کہ اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ فوری طورپر عملدرآمد کے لئے کہہ دیا ہے منصوبہ کی تفصیلات کے متعلق آپ کو چیف منسٹر کی ہدایت کے مطابق متعلقہ منسٹری میں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا ۔

فوری نوٹس پر صدر چیمبر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ انہوں نے عوام کے حقیقی خادم ہونے کا ثبوت دیا ہے اور پنجاب میں تعمیر ترقی کی نئی مثالیں قائم کی ہیں ، عوامی و سماجی حلقوں نے صدر چیمبر کی کاوشوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ میرپور کے لوگوں کے مسائل حل کروانے میں چوہدری جاوید ہمیشہ صف اوٴل کا کردار ادا کر کے خود کو میرپور کا حقیقی لیڈر ثابت کیا ہے ، جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 14:45:04

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں