میرپور‘محکمہ برقیات پونا ڈویژن چکسواری کے میٹر ریڈر مبشر عبداللہ کا اعزاز

جمعہ 12 جون 2015 14:39

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)محکمہ برقیات پونا ڈویژن چکسواری کے میٹر ریڈر مبشر عبداللہ کا اعزاز ڈویژن بھر میں ریکارڈ ووچر ریٹرن /بقایا جات ریکوری حاصل کر کے پوری ڈویژن میں پہلا نمبر حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں پونا میں ایک گزٹیڈڈ میٹنگ کا انعقادکیا گیا جس میں مہتتم برقیات خالد صدیق چوہدری ، نائب مہتمم برقیات اسلام گڑھ مرزااعجاد احمد جرال ڈویژن کیشئر سید اقبال شاہ صاحب ، ڈویژن سٹور کیپر چوہدری محمد فاروق ، سب انجینئر ہیڈ کوارٹر اسلام گڑھ راجہ یاسر بشیر ، انچار ج پونا اسٹیشن عبدالمجیدچوہدری کے علاوہ تمام جملہ سٹاف نے شرکت کی ۔

میٹنگ میں ڈویژن کے ٹاپ میٹر ریڈر مبشر عبداللہ چوہدری کو متہمم برقیات خالد صدیق چودہدری نے ایک خوبصورت شیلڈ د دی۔ اور حسن کاردگردگی پر ایک سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔ پونا اسٹیشن کے جملہ محکمانہ مسائل کو باریک بینی سے سنااور انہیں حل کرنے کا وعدہ بھی ۔ سا تھ ساتھ ماہ جون کی ریکوری کے سلسلہ میں بھی سٹاف کو ہدایات جاری کیں۔ تمام سٹاف نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ ماہ جون میں سخت محنت سے تنائج حاصل کرنے کی کوشش کرینگے۔ آخر میں تمام مہمانوں کی خاطر تواضع بھی کی گئی۔