برما میں مظلوم مسلمانوں پر ظلم و بربریت پر عالم اسلام اور انسانی حقوق کی تنظیموں ..
تازہ ترین : 1

برما میں مظلوم مسلمانوں پر ظلم و بربریت پر عالم اسلام اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ‘صاحبزادہ بشارت بشیر

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)برما کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ دیئے گئے جس پر عالم اسلام اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے برماء سمیت عالم اسلام پر کفر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اس وقت کا تقاضہ ہے کہ عالم اسلام اس ظلم و بربریت کے خلاف مل کرآواز بلند کرئے اور فورا اس معاملہ کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی راہنماء صاحبزادہ بشارت بشیر نے کیانے مزید کہا کہ جتنا ظلم برما کے مسلمانوں پر ہورہا ہے اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی اقوام متحدہ اس معاملہ پر نوٹس لیتے ہوئے ان خونی درندوں کو کڑی سزا دلواے۔

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 14:37:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں