عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے فارم 15 کے غائب ہونے کا معاملہ اہم نوعیت اختیار کرگیا

جمعہ 12 جون 2015 14:25

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) عام انتخابات 2013ء میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے فارم 15 کے غائب ہونے کا معاملہ اہم نوعیت اختیار کرگیا ، فارم 15 کے حوالے سے سب سے زیادہ شور مچانے والی جماعت تحریک انصاف کی جیتی ہوئی نشستوں کے 43 فیصد پولنگ سٹیشنز کے فارم 15 غائب ، پیپلزپارٹی 40 فیصد فارم 15 غائب ہونے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ، حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کی جیتی ہوئی نشستوں کے 28 فیصد پولنگ سٹیشنوں میں فارم 15 غائب ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل انکوائری کمیشن کو پیش رپورٹ کے حوالے سے تحریک انصاف فارم 15 غائب ہونے کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو قومی اسمبلی کے حلقوں کے 33 فیصد حلقوں کے فارم 15 غائب ہیں ۔ غائب فارم 15 میں سب سے زیادہ تعداد سندھ کے پولنگ سٹیشنز کی ہے ، سندھ کے حلقوں میں 39 فیصد پولنگ سٹیشنز کے فارم پندرہ غائب ہیں ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا اسمبلی کے 43 فیصد پولنگ سٹیشنوں پر فارم 15 غائب ہیں ، بلوچستان کے 40 فیصد پولنگ سٹیشنوں پر جبکہ پنجاب کے 28 فیصد پولنگ سٹیشنوں کے فارم 15 غائب ہیں ۔

دوسری طرف سے سب سے زیادہ فارم 15 کا معاملہ اٹھانے والی تحریک انصاف بھی اس معاملے میں سب سے آگے ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جیتی ہوئی نشستوں کے 43 فیصد پولنگ سٹیشنز کے فارم 15 غائب ہیں ۔ پیپلزپارٹی کی جیتی ہوئی نشستوں کے 40 فیصد جبکہ (ن) لیگ کی جیتی ہوئی نشستوں پر 28 فیصد پولنگ سٹیشنوں کے فارم 15 غائب ہیں ۔