پاکستان نے بھارت کے جنگی جنون کے حوالے سے حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کردیا
وزیراعظم نواز شریف کا دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں سے رابطوں کا فیصلہ
جمعہ 12 جون 2015 14:25
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) بھارت کے جنگی جنون کے حوالے سے پاکستان نے حکمت عملی وضع کرکے عملدرآمد شروع کردیا ۔ وزیراعظم نواز شریف نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان پر حملے کی جرات نہیں کرسکتا ، نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ سب کچھ کررہا ہے ۔
جمعہ کونجی ٹی وی کے مطابق بھارت کے جنگی جنون کے حوالے سے پاکستان نے حکمت عملی وضع کرکے اس پر عملدرآمد بھی شروع کردیا ہے ۔ا س حوالے سے دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتخانوں کو متحرک کردیا گیا ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے ۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارحاجہ عزائم سے دنیا کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ وزیراعظم نے سارک سفیروں سے رابطہ کرلیا ہے جبکہ دیگر مغربی ملکوں میں تعینات اہم سفیروں سے بھی جلد رابطہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان پر حملے کی جرات نہیں کرسکتا ، بھارتی وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ سب کچھ کررہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.