آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا
تازہ ترین : 1

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،تاہم بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے،میدانی علاقوں میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا،تاہم چوبیس گھنٹوں میں کشمیر، بلتستان، بالائی پنجاب،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن، کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویڑن میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش خضدار میں سات ملی میٹرریکارڈ کی گئی ‘سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 14:21:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں