کراچی : وزیر اعظم نواز شریف کی گورنر سندھ سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جون 2015 14:19

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 جون 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ سے ملاقات کی. گورنر ہاؤس میں جمعے کی نماز کی ادائیگی کے بعد وزیر اعظم نے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی جبکہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. گورنر سندھ سے ملاقات میں وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود ہیں، وزیر اعظم اور اسحاق ڈار نے گورنر سندھ کو ان کی بیٹی کی شادی پر مبارکباد دی.

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران کہا کہ کہ ملک سے دہشت گردوں اور تمام مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا. ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑ نے کے لیے سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں. دہشت گردوں کو مالی وسائل فراہم کرنے والے اور ان سے فائدہ اٹھانے والوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جانا چاہئیے، وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کریں، یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں.