پشاور ‘پولیس نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشت گرد نصراللہ بازید ..
تازہ ترین : 1

پشاور ‘پولیس نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشت گرد نصراللہ بازید کو گرفتار کر لیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)پولیس نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشت گرد نصراللہ بازید کو گرفتار کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے دہشت گرد کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر پشاور کے علاقے بازید خیل میں چھاپہ مار کر مطلوب دہشت گرد نصراللہ بازید کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق نصراللہ بازید 2011 میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں مطلوب تھا، گرفتار ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 14:17:45

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں