شیخوپورہ ‘ بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق ‘ چار شدید زخمی

جمعہ 12 جون 2015 14:17

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) شیخوپورہ میں بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور چارشدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ گوجرانوالہ سے شیخوپورہ آنے والی وین اورٹیک کرتے ہوئے مچو چک کے قریب بس سے ٹکرا گئی ‘ حادثے کے نتیجے میں بارہ سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ‘ جاں بحق ہونے والوں میں بارہ سالہ ذیشان ، ستائیس سالہ وقاص اور خاتون شامل ہیں

متعلقہ عنوان :