بھارتی قیادت کی جانب سے دھمکیوں کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھائیں گے ‘ پاکستان کااعلان
کسی ملک نے جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائیگا ‘ دفتر خارجہ
جمعہ 12 جون 2015 14:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کی جانب سے دھمکیوں کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھائیں گے ‘ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے ‘ کسی ملک نے جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائیگا ‘ پاکستان اور بھارت کے مابین سنجیدہ نوعیت کے مسائل ہیں جو مذاکرات سے ہی حل ہوں گے ‘پاکستان اپنی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیگا ‘ افغانستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے ‘افغانوں کی سربراہی میں ہونے والے مفاہمتی عمل کی حمایت کریں گے، ہمارا آئین اور قانون پھانسی کی اجازت دیتا ہے ‘ مجرموں کو پھانسی دینے کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں۔
(جاری ہے)
ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے مابین سنجیدہ نوعیت کے مسائل ہیں جو مذاکرات سے ہی حل ہوں گے، پاکستان مذاکرات کی ذریعے مسائل حل کر نے کی پالیسی پر گامزن ہے انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم اور وزیر اطلاعات کے بیانات پر پاکستان نے متعدد سطح پر مناسب درعمل دیا۔ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان میں پھانسی کی سزا بحال کئے جانے پر اعتراض کے حوالے سوال پرانہوں نے کہا کہ ہمارا آئین اور قانون پھانسی کی اجازت دیتا ہے اور مجرموں کو پھانسی دینے کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں، پھانسیوں کے معاملے میں پاکستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کررہا۔
ایک اور سوال کے جواب میں قاضی خلیل اللہ نے کہاکہ بھارتی قیادت کی جانب سے دھمکیوں کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھائیں گے انہوں نے بتایا کہ پاکستان علاقائی رابطوں پر کام کر رہا ہے ، وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ دفتر خارجہ میں 14 پاکستانی سفیروں کی کانفرنس میں خارجہ پالیسی کا جائزہ لیا گیا ۔ کانفرنس میں اقتصادی راہداری سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وہ سیو دی چلڈرن نامی تنظیم پر پاکستان میں پابندی کے معاملے پر تبصرہ نہیں کریں گے اس معاملے پر وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جائے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے مخلص ہے ‘ بہت سے سنجیدہ امور مذاکرات کے متقاضی ہیں۔برما سے متعلق سوال پر دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے دفتر خارجہ اپنا موقف دے چکا ہے اور یہ موقف دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر موجود ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی میں حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
-
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا دورہ،جلد تکمیل کی ہدایت
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، محمد اسحاق ڈار کا کویت کے ساتھ روایتی طور پر برادرانہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر زور
-
فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح ، وزیراعلی مریم نوازشریف میڈیسن لیکرمریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں
-
ملکی معیشت کو مستحکم کرنا اولین ترجیح ہے، 30 کمپنیوں پر مشتمل اعلی سطح کا سعودی وفد کل پاکستا ن آرہا ہے،10ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کی پریس کانفرنس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.