اسلام آباد : اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کروائے جائیں گے، اسلام آباد کو ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن اور 79 یونین کونسل میں تقسیم کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جون 2015 13:43

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 جون 2015 ء) : الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کروائے جائیں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے اسلا م آباد کو ایک میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور 79 یونین کونسل میں تقسیم کیا گیا ہے. ہر یونین کونسل 113 اراکین پر مشتمل ہو گی، یونین کونسل کے چئیر مین اور وائس چئیر مین کا بھی انتخاب کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے لیے مئیر اور ڈپٹی مئیر کا چناؤ کیا جائے گا جبکہ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستوں کا اعلان 16 سے 20 جون کے درمیان کر دیا جائے گا.