مقامی حکومتیں ہی عوامی مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں‘مقررین

جمعہ 12 جون 2015 13:14

نور پور تھل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)مقامی حکومتوں کی اہمیت اجاگر کر نے کیلئے سدا آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں سٹیز ن اسمبلی کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ناظمین سابق نائب ناظیمن اور سابق کونسلرز کے علاوہ مختلف شبعہ ہائے زندگی کے افراد نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر ملک عزیز حسین جاڑا ایڈووکیٹ ،ملک احسان قادر مجوکہ ،ملک غضنفر وڈھل، راجہ واجد علی، ملک ناصر اقبال سگو، ملک خالد اقبال اعوان،اور ملک ظفر اقبال سگو کے علاوہ دیگر مقررین نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ مقامی حکومتیں ہی عوامی مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں منتخب مقامی حکومت کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے انہوں نے کہا کہ منتخب مقامی حکومت عوامی اختیارات کی وہ سطح ہے جہاں لوگ اپنے روزمرہ مسائل کے فوری حل کیلئے رجوع کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے ذریعے تمام شہریوں کو فیصلہ سازی میں براہراست اور بھر پور انداز میں شرکت کا موقع فراہم ہوتا ہے اس سٹیزن اسمبلی میں چارٹر اف ڈیمانڈ پاس کیا گیا جس میں زور دیا گیا کہ مقامی حکومتوں کی الیکشن ہرصورت میں 20 ستمبر 2015 ء کو منعقد کیے جائیں -