ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں سہولیات کا فقدان ‘عملے کی مریضوں کیساتھ ہتک آمیزرویہ کیخلاف ہزاروں افرادکا احتجاج

جمعہ 12 جون 2015 13:14

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں سہولیات کی فقدان اورعملے کی مریضوں کیساتھ ہتک آمیزرویہ کیخلاف ہزاروں افرادنے احتجاجی مظاہرہ کرکے شاہراہ ریشم پر مریضوں سمیت دھرنا دیا،انتظامیہ کیخلاف شدیدنعرے بازی ،مظاہرے سے بین الاقوامی شاہراہ کئی گھنٹوں تک ہرقسم ٹریفک کیلئے بندکردیا،اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدرمولانا عطاء محمددیشانی بھی موقع پر پہنچ کراختجاجی مظاہرین کے اختجاج میں شامل ہوگیا،انتظامیہ نے غفلت میں ملوث پانچ ڈاکٹروں اوردیگرعملے کیخلاف فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کیمطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام کے ڈاکٹروں اورعملے کے ستائے ہوئے عوام اچانک سڑکوں پر نکل ائے ہستال کے ایم ایس اورعملے کیخلاف شدیداختجاج کرتے ہوئے روڈ پر دھرنا دیا،اورانتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی،ضلعی انتظامیہ نے عوامی اختجاج پر فوری نوٹس لیتے ہوئے غفلت میں ملوث پانچ ڈاکٹروں کومعطل کرکے انکے خلاف انکوائری شروع کردی،انتظامیہ کی یقین دہانی اوراہلسنت والجماعت کے صوبائی صدرمولانا عطاء محمددیشانی کی کامیاب مزاکرات پر مظاہرین منتشرہوگئے-